پاکستان
گھر کے بیڈ روم میں خون میں لت پت اینکرپرسن ربیعہ احسن کی لاش، حادثہ یا قتل؟ شوہر گرفتار، سنسنی خیز تحقیقات شروع
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن ربیعہ احسن کی گھر کے اندر فائرنگ سے ہلاکت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ بیڈ روم سے لاش کی برآمدگی، گردن کے نیچے گولی کا زخم اور شوہر کا حادثاتی فائرنگ کا دعویٰ، پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ان کے شوہر احسن کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ربیعہ احسن کی لاش گھر کے بیڈ روم سے ملی، انہیں سامنے کی جانب گردن کے نیچے گولی لگی تھی۔ واقعے کے وقت مقتولہ کی والدہ اور بہنیں بھی گھر میں موجود تھیں، جن کے بیانات بھی تفتیش کا اہم حصہ بن سکتے ہیں۔
گرفتار شوہر احسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور ربیعہ کو جا لگی۔ تاہم پولیس اس بیان کو حتمی حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن اور ان کے شوہر نے پسند کی شادی کی تھی اور بظاہر دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی کی اطلاعات سامنے نہیں آئی تھیں۔ ایسے میں گھر کے اندر پیش آنے والے اس المناک واقعے نے مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ آخر فائرنگ کن حالات میں ہوئی؟
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے مطابق جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس اسلحے، فائرنگ کے حالات، جائے وقوعہ کے شواہد اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں واقعے کی کڑیاں ملانے میں مصروف ہے۔
کیا واقعی یہ ایک حادثاتی فائرنگ تھی یا اس واقعے کے پس پردہ کوئی اور حقیقت چھپی ہے؟ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک شواہد سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق واضح ہو سکیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

