Connect with us

پاکستان

خاتون اینکرپرسن رابعہ احسن کا قتل، آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر حنیف عباسی کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

rabia ahsan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں خاتون اینکرپرسن و صحافی رابعہ احسن کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ رابعہ احسن کا قتل ایک انتہائی افسوسناک اور تشویش ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے حقائق منظرِ عام پر لانے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسی شہر میں پیش آنے والے ایک اور افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین ماہ سے بھی کم عرصہ قبل حنا جاوید کو بھی قتل کر دیا گیا تھا، تاہم ان کے قتل کی تحقیقات کے نتائج تاحال سامنے نہیں آ سکے۔ خاتونِ اول نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سنجیدہ توجہ اور جواب دہی کے متقاضی ہیں۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین کو یہ تحفظ حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی جان کے خوف کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اپنے بیان میں رابعہ احسن کے قتل کو انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک وفات پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بھی واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا کرے۔

محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ خواتین صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی جان و سلامتی یقینی بنانا معاشرے اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور قتل کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

رابعہ احسن کے قتل کے بعد سیاسی و حکومتی شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس اور شفاف تحقیقات کے مطالبات نے خواتین صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ، ان کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور ایسے واقعات میں فوری انصاف کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rabia ahsan rabia ahsan
پاکستان24 منٹس ago

خاتون اینکرپرسن رابعہ احسن کا قتل، آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر حنیف عباسی کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے...

asma-ejaz asma-ejaz
پاکستان30 منٹس ago

سرگودھا کی بیٹی عاصمہ اعجاز چیمہ ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سرگودھا (صدائے سچ نیوز) سرگودھا کی باصلاحیت اور تجربہ کار انتظامی افسر عاصمہ اعجاز چیمہ کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات...

manzar naqvi manzar naqvi
تازہ ترین56 منٹس ago

یومِ اقبال: محض تقریبات نہیں، خوابِ اقبال کی عملی تعبیر کا وقت

علامہ اقبال کے افکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا حقیقی تقاضا خودی، علم، اتحاد، خودانحصاری، عدل و انصاف اور...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان1 گھنٹہ ago

گھر کے بیڈ روم میں خون میں لت پت اینکرپرسن ربیعہ احسن کی لاش، حادثہ یا قتل؟ شوہر گرفتار، سنسنی خیز تحقیقات شروع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن ربیعہ احسن کی گھر...

PIA PIA
پاکستان1 گھنٹہ ago

مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کا پی آئی اے کی بہترین فضائی خدمات پر خراجِ تحسین، ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بہترین فضائی خدمات اور مسافروں کو...

saudi-arabia-attack saudi-arabia-attack
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی یمن میں فضائی حملوں کی مذمت، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ

تہران (صداے سچ نیوز) ایران نے یمن میں شہری تنصیبات اور غیر فوجی علاقوں پر فضائی حملوں کی شدید مذمت...

Celebrating-Diwali-in-Pakistan Celebrating-Diwali-in-Pakistan
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت اور بھرپور جوش و خروش سے منا رہی...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ پر ٹرمپ کو سیاسی دباؤ، اسرائیل میں بھی سیاسی بحران، امریکا اور اسرائیل کے پاس کوئی آسان راستہ نہیں

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ امریکی...

spain prime minister spain prime minister
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسپین کے فیصلے واشنگٹن یا تل ابیب میں نہیں بلکہ اسپین میں ہوتے ہیں، وزیراعظم پیدرو سانچیز

میڈرڈ (صداۓ سچ نیوز) اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات...

pmln-flag pmln-flag
پاکستان3 گھنٹے ago

پی پی 203 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد حنیف جٹ کامیاب

چیچہ وطنی (صداۓ سچ نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری...

Trending