Connect with us

پاکستان

کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید

army-vahical-accident-killed

کوہلو (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔13نومبر سےکوہلو، کردگاپ،نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کوہلو میں سکیورٹی فورسز نے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔کوہلو میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر گشت بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےگشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا، حملے میں میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان نے جام شہادت نوش کیا۔ میجر عمر منہاس ناصر کا تعلق ضلع چکوال جبکہ حوالدار محمد عدنان خان کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی سے فتنہ الہندوستان ڈرونز، آئی ای ڈیز اور دیگر جدید تکنیکی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔بھارت فتنہ الہندوستان کو مکمل مالی معاونت اور جدید ترین آلات فراہم کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بدلتے ہوئے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت کوئی جگہ نہیں دی جائے گی چاہے وہ کوئی بھی راستہ اختیار کریں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں

kp-assembly kp-assembly
پاکستان21 منٹس ago

خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین، ملازمین کو تنخواہیں جاری

پشاور (صداے سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معطل ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی...

ishaq-dar-and-asad-majeed ishaq-dar-and-asad-majeed
پاکستان33 منٹس ago

اسحاق ڈار کا ای سی او سیکریٹری جنرل سے علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے...

Bilawal، Fazlur Rehman Bilawal، Fazlur Rehman
پاکستان42 منٹس ago

بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

US Airport US Airport
تازہ ترین49 منٹس ago

امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد زخمی

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکا میں ملک گیر سطح پر پروازوں کی عارضی بندش کے محض ایک روز بعد ہفتے...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین56 منٹس ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر کو عمان کا دورہ کریں گے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 17 نومبر بروز منگل عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ...

karachi conference karachi conference
پاکستان1 گھنٹہ ago

چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ...

President Zelenskyy President Zelenskyy
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا نے دونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کی تجویز پیش کی ہے، یوکرینی صدر

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں روس کے ساتھ ہونے والے...

trump sketch trump sketch
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ فلپائن اور آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے خلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

منیلا (صداۓ سچ نیوز) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 49ویں آسیان سربراہی اجلاس کے پہلے روز  سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،...

rescue rescue
پاکستان3 گھنٹے ago

سوات، دریائے سوات میں ڈوبنے والے دونوں بچوں کی لاشیں مل گئیں، سرچ آپریشن مکمل

سوات  (صداۓ سچ نیوز) ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز 5 سالہ کلثوم اور 13 سالہ سید رحمان دریائے سوات میں...

governor kpk governor kpk
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کا گورنرکو مزید اختیارات دینےکا فیصلہ

خیبر پختونخوا (صداۓ سچ نیوز) حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی میں گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر کو بھجوا...

Trending