پاکستان
پاکستان نے بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
میچ میں بنگلادیش کا بال پر زیادہ قبضہ رہا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے حملے ناکام بنائے۔
میچ کے 86 ویں منٹ میں عبدالصمد نے حریف دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دےکر بائیں پاؤں سے شاندارگول اسکور کیا اور پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلادی۔
آخری لمحات میں بنگلادیش نے مقابلہ برابرکرنےکی بھرپورکوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع نے برتری برقرار رکھی۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ناخوشگوار رویےکے واقعات بھی سامنے آئے جب کہ آخری لمحات میں بنگلا دیشی پلیئرز بھی پاکستانی فٹبالرز سے الجھتے رہے لیکن پاکستان ٹیم نے اعصاب پر قابو پایا اور میچ کا اختتام پاکستان کی ایک صفر کی برتری پر ہوا۔
نولبرٹو سولانو کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم اب پہلی بار ساف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک فتح دور ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل 17 نومبرکو کھیلا جائےگا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

