Connect with us

پاکستان

بری امام ہاؤس ڈی سیل کرنے کے اسٹے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

islamabadhighcourt

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس ڈی سیل کرنے کے اسٹے کے خلاف سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ایاز شوکت نے بری امام ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم امتناع ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کیس میں مختصر التواء کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے کوئی دستاویز ساتھ نہیں لگائی کیسے وقت دے دوں، آپ کے پاس دستاویزات ہیں تو ان کی نقل ہی دکھا دیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ پراپرٹی میری ملکیت نہیں بلکہ میں صرف دربار کا  کئیر ٹیکر ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گدی نشین کا کوئی ڈاکومنٹ ہے؟ جس وکیل نے کہا کہ گدی نشین کا کوئی ڈاکومنٹ  نہیں ہوتا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے پاس دستاویزات نہیں بلکہ سی ڈی اے کے پاس ہیں اسی لیے ان کو پارٹی بنایا ہے، ہمارا نکتہ یہ ہے کہ ہم دربار کا حصہ ہیں اور یہ جگہ دربار کی ہے۔

جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ میری دستاویزات میرے پاس موجود ہوں گی یا سی ڈی اے کے پاس ؟ کیسی بات کر رہے ہیں۔

سی ڈی اے کے وکیل کاشف علی ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں سارا ریکارڈ لگایا ہے، انہوں نے سی ڈی اے لینڈ پر تجاوز کیا ہے، ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کیا جائے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس کو قبضہ کی جگہ پر قرار دیتے ہوئے عدالت سے عمارت کو ڈی سیل کرنے کے حکم امتناع کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PML-N MPA Naeem Ejaz PML-N MPA Naeem Ejaz
پاکستان5 گھنٹے ago

زمین پر مبینہ قبضہ: ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر سمیت تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی تین کنال اراضی پر...

asad abbas asad abbas
پاکستان6 گھنٹے ago

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

Tariq Fazal Tariq Fazal
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں...

petrol price petrol price
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات...

lahore petrol pump lahore petrol pump
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط دیا جس میں پیٹرول کی قیمتوں...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان7 گھنٹے ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان7 گھنٹے ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین7 گھنٹے ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین7 گھنٹے ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان8 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

Trending