پاکستان
کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی
کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق رنسیال کے رہائشی دو نوجوان اسد عباس ولد ممتاز حسین اور قاسم رضا ولد سلیم رضا کام کے سلسلے میں میانی اڈہ گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جا رہے تھے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار اسد عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ قاسم رضا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کے جسم سے آرپار ہونے والی گولیاں قاسم رضا کو بھی لگیں۔
زخمی قاسم رضا کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب ڈی پی او چکوال نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

