پاکستان
بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی مدتِ ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع، اپریل 2030ء تک عہدے پر برقرار رہیں گے
لاہور (صدائے سچ نیوز) بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود کی مدتِ ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ اپریل 2030ء تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 16 نومبر 2026ء کو منعقدہ 339ویں ہنگامی اجلاس میں پنجاب محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی روشنی میں توسیع کی منظوری دی۔
بینک کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس کے مطابق ظفر مسعود کی نئی تین سالہ مدت 16 اپریل 2027ء سے شروع ہوگی، جب ان کا موجودہ معاہدہ ختم ہو گا۔
ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مارچ 2024ء میں محمد اورنگزیب کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی، جبکہ دسمبر 2025ء میں دوبارہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل وہ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
صدائے سچ نیوز ڈیسک
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

