پاکستان
تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی
راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ تفتیش میں ثابت ہو چکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، ملزم نے بیان دیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ربیعہ کی فیملی اگر ملزم سے سمجھوتا کرتی ہے تو یہ عدالتی معاملہ ہے، ربیعہ کے لواحقین کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے پر پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں، گولی غلطی سے چلی یا جان بوجھ کر ماری گئی یہ معاملہ زیر تفتیش ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اس تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ تمام شواہد کو فارنزک کے لیے پی ایف ایس اے لاہور بھیج دیا ہے، آج ملزم احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے، ربیعہ قتل کیس میں 100 فیصد انصاف ہوگا، ربیعہ قتل کیس کی تفتیش میں ہر پہلو کو بڑی باریک بینی سے کور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ربیعہ قتل کیس میں اہم شواہد اور بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں، ربیعہ قتل کیس کی تفتیش سے حاصل تمام حقائق کو جب ملائیں گے تو نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا، ربیعہ قتل کیس میں ایک ہی ملزم احسن ہے، ہم نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، شواہد جمع کرکے چالان عدالت میں پیش کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

