Connect with us

پاکستان

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

asad abbas

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنسیال کے رہائشی دو نوجوان اسد عباس ولد ممتاز حسین اور قاسم رضا ولد سلیم رضا کام کے سلسلے میں میانی اڈہ گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جا رہے تھے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار اسد عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ قاسم رضا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کے جسم سے آرپار ہونے والی گولیاں قاسم رضا کو بھی لگیں۔

زخمی قاسم رضا کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب ڈی پی او چکوال نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

asad abbas asad abbas
پاکستان33 منٹس ago

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

Tariq Fazal Tariq Fazal
پاکستان47 منٹس ago

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں...

petrol price petrol price
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات...

lahore petrol pump lahore petrol pump
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط دیا جس میں پیٹرول کی قیمتوں...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان1 گھنٹہ ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان3 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

chaudhry-salik-hussain chaudhry-salik-hussain
پاکستان3 گھنٹے ago

چوہدری سالک نے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے  اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ...

Trending