پاکستان
زمین پر مبینہ قبضہ: ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر سمیت تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی تین کنال اراضی پر مبینہ قبضے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نعیم اعجاز، ان کے بھائی ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ چونترہ کو تینوں ملزمان گرفتار کرکے 25 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات کے مطابق غلام شبیر نامی شہری نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے تحت عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نعیم اعجاز، ان کے بھائی ندیم اعجاز اور سعد نذیر نے چکری روڈ پر واقع شالیمار ٹاؤن کے وی آئی پی سیکٹر میں ان کے تین کنال کے پلاٹ پر مبینہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود تینوں افراد پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت کے اس حکم کے بعد راولپنڈی میں معاملہ موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

