تازہ ترین
امریکی عدالت کا ہواوے کے خلاف بڑا فیصلہ، 12 میں سے 10 الزامات ثابت، دو الزامات سے بری
نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی، بینکوں کو گمراہ کرنے اور امریکی کمپنیوں کے تجارتی راز اور ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی سازش سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے، تاہم کمپنی کو دو الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین کی وفاقی عدالت میں دو ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مقدمے کے دوران استغاثہ نے 60 سے زیادہ گواہ پیش کیے۔ امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہواوے نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ایچ ایس بی سی سمیت دیگر بین الاقوامی بینکوں کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں، تاکہ امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے کاروباری معاملات جاری رکھ سکے۔
استغاثہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ہواوے نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی خفیہ معلومات، تجارتی راز اور جدید ٹیکنالوجی غیر قانونی طریقوں سے حاصل کرنے کی کوشش کی۔
عدالت نے کمپنی کو منظم جرائم کی سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کے دو الزامات سے بری قرار دیا، جبکہ باقی دس الزامات میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا۔
واضح رہے کہ ہواوے کے خلاف اس مقدمے کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ یہ فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

