تازہ ترین
اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکا کی فوجی مدد کے بغیر بھی کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خود کارروائی کرسکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت پوری طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے، خواہ اسے یہ کارروائی امریکا کے تعاون کے بغیر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق افی ڈیفرین کا کہنا تھا کہ ایران بدستور اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایرانی تصور ختم نہیں ہوا۔
28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل دھمکیوں اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیلی فوج تہران کو ’’پتھر کے زمانے اور تاریکی‘‘ میں دھکیل دے گی۔
اسرائیلی فوج کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکا کی شمولیت کو لازمی نہیں سمجھتا۔ تاہم بیان میں کسی حملے کی تاریخ یا مخصوص منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

