تازہ ترین
ٹرمپ کی پیٹرول کیلیے ایران جنگ اب امریکیوں کو مہنگی پڑنے لگی ہے، سینیٹر برس پڑے
واشنگٹن(صداۓ سچ نیوز)امریکی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس سال قومی تہوار ’’تھینکس گیونگ‘‘ پر امریکی خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر شدید دھچکا لگ رہا ہے۔
انہوں نے امریکی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دس افراد کے لیے روایتی تھینکس گیونگ کھانے کی اوسط لاگت گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے مزید کہا کہ یہ 2022 کے بعد پہلا موقع ہے جب اس قومی تہوار کے کھانے کی مجموعی قیمت میں سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن کے بقول دودھ، کرین بیری اور دیگر روایتی غذائی اشیا مہنگی ہوئی ہیں جبکہ ترکی کے گوشت کی قیمت میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کی ایران میں تیل کی جنگ نے ایندھن اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھائی ہیں جبکہ تجارتی محصولات نے مہنگائی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق دس افراد کے کھانے پر اوسطاً 58 ڈالر 63 سینٹ خرچ ہوں گے جبکہ ترکی کے 16 پاؤنڈ وزنی گوشت کی اوسط قیمت 23 ڈالر 68 سینٹ ہوگئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

