Connect with us

پاکستان

بھارت کو ایسی شکست دی کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گے، وزیر اعظم

Shahbaz-Sharif

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسی شکست دی کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر کے ہر قائد اور ہر شہری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے بچوں تک کی قربانی دے سکتی ہے۔ مگر حق آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ اور یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح فلسطین کے عوام کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح کشمیری عوام کو بھی ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے اہم اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں قیام امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔ اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں دی گئی اس شکست کو بھارت کی نسلیں بھی فراموش نہیں کر سکیں گی۔ معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے باعث مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوا اور عسکری و سفارتی محاذ پر بھارتی جھوٹ کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا خارجہ محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر نائب وزیر اعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذلت آمیز شکست کے بعد وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت کے جارحانہ اور تسلط پسند عزائم ترک کرنے تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ مگر یہ امن برابری کی سطح پر ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے متعدد ترقیاتی و فلاحی اعلانات بھی کیے۔ انہوں نے مظفرآباد میں اسلام آباد کی طرز پر خدمت سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مہاجرین کا وظیفہ 3500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے کے لیے دانش یونیورسٹی کا سب کیمپس مظفرآباد میں قائم کیا جائے گا۔ رواں سال 2069 کشمیری طلبا کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ مزید 1700 طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں اسکولوں کی چھتوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن کے مطابق کشمیر کاز اور قومی ترقی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان2 دن ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان2 دن ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان2 دن ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین2 دن ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان2 دن ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین2 دن ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان2 دن ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان2 دن ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین2 دن ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending