Connect with us

پاکستان

ایران، امریکا نیوکلیئر مذاکرات جمعہ کو مسقط میں ہوں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

trump-khamnai

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو واضح پیغام دیا کہ مذاکرات کے مقام یا فارمیٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اور اگر ایران اسی طے شدہ فارمیٹ میں واپس آتا ہے۔ تو واشنگٹن اس ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کے لیے تیار ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا ان مذاکرات کے دوران نیوکلیئر پروگرام کے علاوہ دفاعی اور قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث لانا چاہتا ہے۔ تاہم تہران نے ان موضوعات کو غیر قابل مذاکرہ قرار دیا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ وہ صرف متفقہ دائرہ کار کے تحت نیوکلیئر معاملات پر ہی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل مذاکرات کے انعقاد کے لیے استنبول کو بھی بطور مقام تجویز کیا گیا تھا۔ جہاں ترکی نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ تاہم عمان اس سے پہلے بھی دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ رابطوں میں اہم ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یہ مذاکرات ایسے حساس وقت میں ہو رہے ہیں۔ جب خلیج فارس میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی تعیناتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے باعث امریکا اور ایران کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

امریکا اور اس کا قریبی اتحادی اسرائیل ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ جبکہ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جس میں بجلی کی پیداوار شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

missiles missiles
تازہ ترین3 منٹس ago

ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، امریکا میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا، احمد خاتمی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی  مجلس خبرگان رہبری کے رکن احمد خاتمی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی میزائل...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین41 منٹس ago

غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا خطے کے ممالک کو پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کے روز...

Marco-Robio Marco-Robio
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام...

scott-bessent scott-bessent
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے اگلے ہفتے مزید پابندیاں عائد کرینگے، اسکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے...

money money
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،اعلامیہ وزارت خزانہ

وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔...

drone drone
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان

ایران جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے...

firing firing
پاکستان10 گھنٹے ago

یوم آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 90 افراد زخمی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر رات گئے مختلف علاقوں میں  فائرنگ سے 90 سے...

petroleum petroleum
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے...

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریاں منظور کرلیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ مسلح افواج اور سول...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی، امریکی میڈیا

امریکی انٹیلی جنس حکام گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے دی گئی ان متعدد وارننگز کی آزادانہ...

Trending