Connect with us

تازہ ترین

بیروت، حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق

hezbollah-rocket

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کے مطابق حزب اللّٰہ کے خلاف اسرائیل کی اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نئی اور خطرناک سطح پر پہنچا دیا ہے۔

حزب اللّٰہ نے آج صبح جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے رِدعمل اور ’لبنان کے دفاع‘ میں کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کے مطابق اس نے حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور قیادت کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں کارروائی اس کا حق ہے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان بھر میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو شدت سے نشانہ بنا رہی ہے اور حزب اللّٰہ کو اسرائیل کے شمالی علاقوں کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں بیروت اور جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان اور وادیٔ بقاع کے 50 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کو گھروں سے انخلاء کی وارننگ بھی جاری کی ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2024ء کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم لبنان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

school school
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ سے طالب علم و استاد کو شہید کردیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج و آبادکاروں نے رام اللّٰہ کے قریب اسکول میں گھس کر طلبہ پر...

gold gold
پاکستان8 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے اورچاندی کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی...

Israeli-drone Israeli-drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا

بیروت (صداے سچ نیوز) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے...

ship ship
تازہ ترین8 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے انتظار کر رہی ہے، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیز رفتار...

trump trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر...

Shahed-136 drone Shahed-136 drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایرانی شہر بندر عباس میں شاہد 136 ڈرون کی نمائش، شہریوں نے ڈرون پر پیغامات بھی درج کیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی مسلح افوا ج کی جانب سے ایرانی شہر بندر عباس میں ایک ریلی میں شاہد 136...

pakistan-foreign-office pakistan-foreign-office
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی افواج نے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور ٹینکر پر قبضہ کرلیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ جنگ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے جہاز...

Iran’s former shah in Berlin Iran’s former shah in Berlin
تازہ ترین9 گھنٹے ago

برلن میں ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے پر کیچپ پھینک دی گئی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران پر بہت برا وقت آنیوالے ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر...

Trending