پاکستان
ٹیکسلا میں یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار، مقدمہ درج
ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) ٹیکسلا کے علاقے گھڑی افغاناں میں ایک یتیم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شور مچانے پر نامعلوم نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی نے بروقت 15 پر کال کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ بچی کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

