Connect with us

تازہ ترین

ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ

us-defense-secretary

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکا جیت رہا ہے، ایران پر مزید حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیں گے، ہم انہیں مار رہے ہیں اور وہ گر رہے ہیں، امریکا درست نشانہ لگانے والے کشش ثقل والے بموں کا لامحدود ذخیرہ استعمال کرے گا۔

اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا نے ایرانی ساحل کے جنوبی علاقے میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے، ہم اب زمینی راستوں میں توسیع شروع کریں گے، ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں اور ڈرون کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا، ایران کے خلاف آپریشن پیچیدہ، خطرناک اور خاتمے سے ابھی دور ہے، خطرات ابھی عروج پر ہیں، ایران کی جوہری مذاکرات پر بات چیت کی نیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے حملے بلاامتیاز کیے اور ان کا غلط استعمال کیا ہے،  ایران کے انفرا اسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری میں 24 گھنٹے کے دوران 14 شہری شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔...

earthquake earthquake
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.7 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف...

Abbas Araqchie Abbas Araqchie
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی وزیرخارجہ روس پہنچ گئے، صد پیوٹن سے اہم ملاقات ہوگی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس  عراقچی روس کے شمالی مغربی شہرسینٹ پیٹرز برگ پہنچ گئے،  ایرانی وزیرخارجہ  آج...

pak-afgh-border pak-afgh-border
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا...

Trump-dinner-shooting Trump-dinner-shooting
تازہ ترین2 گھنٹے ago

وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کا ہدف ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان تھے، امریکی حکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کا ہدف ٹرمپ انتظامیہ...

middle-east-tensions middle-east-tensions
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مذاکرات میں پیشرفت کےلئےایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) مذاکرات میں پیشرفت کےلئے ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے...

ship ship
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی بحریہ نے پابندیوں کا شکار ایرانی بحری جہاز کو واپس ایران بھیج دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی  افواج نے ہفتے کے روز بحیرہ عرب میں ایران سے...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران جنگ جلد ختم ہو جائےگی اور ہم فاتح ہوں گے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائےگی اور ہم...

Esmaeil-ghaani Esmaeil-ghaani
تازہ ترین15 گھنٹے ago

لبنان میں حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، کمانڈر پاسداران انقلاب اسماعیل قانی

تہران (صداۓ سچ نیوز) پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ ’مزاحمتی محاذ کے...

abbas arachi abbas arachi
پاکستان15 گھنٹے ago

ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ اسلام آباد میں ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایرانی خبر ایجنسی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکا...

Trending