Connect with us

تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی سی ون تھرٹی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

US C130

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی طیارہ تباہ کر دیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی ون تھرٹی طیارہ تباہ کر دیا، سی ون تھرٹی طیارے کے ساتھ ڈرون بھی تباہ کیے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ 2 ٹرانسپورٹ طیارے، جو کمانڈوز اور ایئر مین کو محفوظ مقام تک لے جانے کے لیے گئے تھے، ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے۔

امریکی اہلکار کے مطابق بعد ازاں 3 نئے طیارے بھیجے گئے تاکہ امریکی افواج کو وہاں سے نکالا جا سکے، کمانڈوز نے دونوں خراب طیاروں کو تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک روز قبل ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی خفیہ طور پر ریسکیو کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان14 گھنٹے ago

جب تک سیاستدان ملکی نظام ٹھیک نہیں کریں گے فیلڈ مارشل کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک...

ali-parvez-malik ali-parvez-malik
پاکستان14 گھنٹے ago

ڈی ریگولیشن کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی اراکین کی روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے فارمولے کی تعریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئل سیکٹر کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی جانب پیش رفت  سامنے آئی ہے، وزیر...

gavel gavel
پاکستان14 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اورمراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قراردیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور پنشنری مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی...

IRGC IRGC
تازہ ترین14 گھنٹے ago

حملہ آور کی مدد میں شریک ممالک نے اپنا طرز عمل درست نہ کیا تو انہیں سخت جواب دیا جائےگا، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے  ایران کے خلاف حملہ آوروں کی مدد کرنے والے ممالک کو خبردار...

belarus-pakistan-air-force-chief belarus-pakistan-air-force-chief
پاکستان14 گھنٹے ago

جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد جس کی قیادت مسلح افواج کے چیف آف...

Fauji-Fertilizers-Company Fauji-Fertilizers-Company
پاکستان15 گھنٹے ago

ایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے گزشتہ روز 29 جولائی 2026 کو منعقدہ...

Motorway Motorway
پاکستان16 گھنٹے ago

موٹروے پولیس کی روہڑی کے قریب کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزمان گرفتار

روہڑی (صداۓ سچ نیوز) موٹروے پولیس نے روہڑی کے قریب ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش...

iran-gas-blast iran-gas-blast
پاکستان16 گھنٹے ago

سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت، یومیہ کتنی پیدوار ہو گی ؟ خوشخبری آ گئی

سجاول (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا گیا ہے،...

iraq iraq
تازہ ترین16 گھنٹے ago

سعودی عرب پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کرنےکا کوئی ثبوت موجود نہیں، ترجمان عراقی فوج

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل صباح النعمان نےکہا ہے کہ...

us-attack-on-iran us-attack-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

کیا ایران کے اردن میں امریکی ایئر بیس پر حملے میں F-35 طیارے تباہ ہوئے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اردن میں قائم امریکی الازرق ایئربیس...

Trending