Connect with us

تازہ ترین

کیا ایران کا امریکا پر یورینیئم چوری کا منصوبہ بنانے کا الزام درست ہے؟

Tehran

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جنوب مغربی ایران میں امریکی فضائیہ کے اہلکار کو بچانے کے لیے کیا گیا امریکی فوجی آپریشن دراصل ایک دھوکا بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد افزودہ یورینیئم حاصل کرنا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ امریکی کارروائی ریسکیو مشن نہیں بلکہ ’یورینیئم چوری‘ کرنے کی کوشش تھی۔

ان کے مطابق جس مقام پر امریکی پائلٹ کی موجودگی بتائی گئی اور جہاں سے امریکی فورسز نے پائلٹ کو ریسکیو کیا، دونوں علاقوں میں واضح فاصلہ موجود ہے، امریکی ریسکیو آپریشن کے بارے میں بہت سے سوالات اور غیر یقینی صورتِ حال ہے۔

ایران کا یورینیم کیوں اہم ہے؟

رپورٹس کے مطابق ایران کے پاس اس وقت 400 سے 450 کلوگرام افزودہ یورینیئم موجود ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

اس سے قبل ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 400 کلو گرام سے زائد یورینیئم اور تقریباً 200 کلو گرام 20 فیصد افزودہ مواد موجود تھا جسے نسبتاً آسانی سے 90 فیصد ویپن گریڈ سطح تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے مطابق ایران کا زیادہ تر جوہری مواد اصفہان اور نطنز کے مراکز میں محفوظ ہے جن میں سے بعض تنصیبات امریکی حملوں کا نشانہ بھی بن چکی ہیں۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے افزودہ یورینیئم حاصل کرنے کے لیے زمینی کارروائی پر بھی غور کر رہے تھے اور مذاکرات کے بدلے ایران سے یہ مواد حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

امریکی ایئرمین کے لیے ریسکیو آپریشن کیسے کیا گیا؟

تین اپریل کو ایک ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارہ جنوب مغربی ایران میں مار گرایا گیا، طیارے کا پائلٹ فوری طور پر بازیاب ہو گیا جبکہ ویپن سسٹمز آفیسر کی تلاش 2 دن تک جاری رہی۔

امریکی فوج نے اصفہان صوبے کے جنوب میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس پر تقریباً 500 ملین ڈالرز خرچ ہوئے۔ 

رپورٹس کے مطابق کارروائی میں اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو طیارے، ایم سی 130 جے کمانڈو ٹو، بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ایم کیو 9 ریپر ڈرونز، سی 130 ہرکیولیس طیارے اور ایچ 60 ہیلی کاپٹرز استعمال کیے گئے۔

امریکی خصوصی دستے رات کی تاریکی میں ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور شدید فضائی حملوں اور کور فائر کے ذریعے زخمی اہلکار کو نکال لیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت بہتر ہے اور وہ محفوظ ہے۔

ایران نے اس آپریشن کو امریکا کے لیے ’تباہ کن ناکامی‘ قرار دیا ہے جبکہ واشنگٹن اسے اپنی تاریخ کے کامیاب ترین ریسکیو مشنز میں شمار کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petrol-prices-for-january petrol-prices-for-january
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی...

Islamabad Islamabad
پاکستان10 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو...

M-1 motorway M-1 motorway
پاکستان10 گھنٹے ago

موٹروے ایم ون کی بندش،اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر...

Shehbaz-Sharif-(SCO) Shehbaz-Sharif-(SCO)
پاکستان10 گھنٹے ago

ایران ہمارا ہمسایہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیانتداری کیساتھ ثالث کاکردار ادا کر رہے ہیں، شہبازشریف

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ، پاکستان دونوں ملکوں کے...

Argentina President Argentina President
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) ارجنٹینا کے صدر ہابیئر میلی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ...

mobile-and-internet-service-punjab mobile-and-internet-service-punjab
پاکستان13 گھنٹے ago

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین13 گھنٹے ago

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے...

gold-prices gold-prices
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں...

mohsin-rezaei mohsin-rezaei
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات پر سینیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں اعلیٰ امریکی...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکرٹ سروس کی اسپیشل سیکورٹی فراہم کردی گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکرٹ سروس کی اسپیشل سیکورٹی فراہم کردی گئی۔ ...

Trending