تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات پر سینیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان مذاکرات سے تہران کا مؤقف کمزور ہوا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں اس ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وزارت خارجہ پالیسی ساز نہیں بلکہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے والا ادارہ ہے‘۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خارجہ کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے کہ جارح دشمن کے نمائندے سے ان کی ملاقات کس اختیار اور پالیسی کے تحت عمل میں آئی۔
ابراہیم رضائی کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران کی شرائط امریکا تک پہنچا دی گئی ہیں، لہٰذا شرائط کی آڑ میں ایک غیر قانونی ملاقات کا جواز تراشنا محض کمزوری کی علامت ہے‘۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی لاپرواہی کا میدان نہیں ہیں اور پارلیمنٹ ایرانی قوم کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے اپنا قانونی فرض ہر صورت پورا کرے گی۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے ملاقات کی تھی جس میں جنگی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

