پاکستان
عالمی میڈیا کا پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کو خراج تحسین
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستان نے حالیہ جنگ کے خاتمہ کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے روک دیے۔
برطانوی خبرایجنسی نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک طاقتور ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے بات چیت کے بعد لڑائی روک رہے ہیں۔
برطانوی ٹی وی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے کئی ہفتوں کی کاوشوں کے بعد کامیاب ہوگیا ہے۔
خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے باعث خود کو امن کے بااعتماد ضامن کے طور پر منوایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

