Connect with us

پاکستان

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا؟

iran-pakistan-usFlags

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم مذاکرات ہو رہے ہیں، شہر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب 6 ہفتے قبل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔

اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ نے متعدد ممالک میں ہزاروں جانیں لیں، عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم راستے کو متاثر کیا اور توانائی کی قیمتوں کو ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا۔

اب اسی تنازع کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو اعلیٰ سطح کے امریکی اور ایرانی وفود آمنے سامنے ہیں، یہ پیش رفت اس دو ہفتے کی جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آئی ہے جس پر واشنگٹن اور تہران نے پاکستان کی ثالثی میں اتفاق کیا تھا، تاہم اس جنگ بندی کو مختلف تشریحات اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے باعث خطرات لاحق ہیں۔

جنگ کے دوران ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں اور بعد ازاں آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کرنے کے فیصلے نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

یاد رہے کہ پُرامن ادوار میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔

مذاکرات کب اور کہاں ہوں گے؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے دونوں فریقین کو باضابطہ دعوت دی گئی، جس کے بعد یہ مذاکرات اسلام آباد میں آج شروع ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا و ایران کے درمیان بات چیت مقامی وقت کے مطابق ہفتہ 10 اپریل کی صبح شروع ہو گی جو ممکنہ طور پر 11 اپریل تک جاری رہ سکتی ہے، جبکہ شہر میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق یہ مذاکرات 15 دن تک جاری رہ سکتے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وفود کے کچھ ارکان طویل قیام کر سکتے ہیں یا مزید دور کے لیے واپس آ سکتے ہیں۔

مذاکرات میں کون شرکت کرے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کریں گے، تاہم یہ واضح نہیں کہ پاسدارانِ انقلاب کے نمائندے بھی شریک ہوں گے یا نہیں۔

مذاکرات کا طریقہ کار کیا ہو گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ابتدائی طور پر دونوں وفود سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار باضابطہ مذاکرات کی نگرانی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود الگ الگ کمروں میں موجود ہوں گے اور پاکستانی حکام ان کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کریں گے۔

جے ڈی وینس کی شمولیت کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ایرانی حکام ماضی کے مذاکرات کے تناظر میں امریکی نمائندوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔

مذاکرات کیلئے پاکستان کا انتخاب کیوں؟

پاکستان حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، ایران کے ساتھ 900 کلو میٹر طویل سرحد اور ملک کی بڑی شیعہ آبادی پاکستان کو ایک منفرد حیثیت دیتی ہے۔

مزید برآں پاکستان میں امریکی فوجی اڈے موجود نہیں، جس سے ایران کے نزدیک اس کی ساکھ بہتر ہوتی ہے، جبکہ امریکا کے ساتھ بھی اس کے تعلقات برقرار ہیں۔

مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہے؟

دونوں فریقین کے درمیان نمایاں اختلافات موجود ہیں، ایران کے 10 نکاتی منصوبے میں آبنائے ہرمز پر نگرانی، مشرقِ وسطیٰ سے امریکی افواج کا انخلاء اور اتحادی گروہوں کے خلاف کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہے۔

دوسری جانب امریکا ایران سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر ترک کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے وہ ناقابلِ مذاکرات شرط قرار دیتا ہے، تاہم ایران نے اس پر باضابطہ رضامندی ظاہر نہیں کی۔

لبنان کا معاملہ بھی ایک بڑا تنازع بن کر سامنے آیا ہے، ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل اس سے اختلاف کرتے ہیں۔

ممکنہ رکاوٹیں اور نتائج

تجزیہ کاروں کے مطابق فوری طور پر کسی حتمی معاہدے کا امکان کم ہے، کیونکہ دونوں جانب گہرا عدم اعتماد موجود ہے۔

اسرائیل کے لبنان پر مسلسل حملے مذاکرات کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ سمجھے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ حملے جاری رہے تو مذاکرات سبوتاژ ہو سکتے ہیں، مزید یہ کہ اسرائیل کی مذاکرات میں عدم شمولیت بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ وہ جنگ کا اہم فریق ہے۔

کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ تھکن کا شکار دونوں فریقین محدود پیش رفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، خصوصاً جوہری معاملے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے۔

عالمی توقعات

ماہرین کے مطابق سب سے اہم پیش رفت یہی ہو گی کہ دونوں فریقین براہِ راست مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ رہیں، اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے اور کشیدگی میں کمی آتی ہے تو اسے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جائے گا، تاہم حتمی امن معاہدے کے لیے ابھی طویل اور پیچیدہ مذاکراتی عمل درکار ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petrol-prices-for-january petrol-prices-for-january
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی...

Islamabad Islamabad
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو...

M-1 motorway M-1 motorway
پاکستان3 گھنٹے ago

موٹروے ایم ون کی بندش،اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر...

Shehbaz-Sharif-(SCO) Shehbaz-Sharif-(SCO)
پاکستان3 گھنٹے ago

ایران ہمارا ہمسایہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیانتداری کیساتھ ثالث کاکردار ادا کر رہے ہیں، شہبازشریف

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ، پاکستان دونوں ملکوں کے...

Argentina President Argentina President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) ارجنٹینا کے صدر ہابیئر میلی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ...

mobile-and-internet-service-punjab mobile-and-internet-service-punjab
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین5 گھنٹے ago

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے...

gold-prices gold-prices
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں...

mohsin-rezaei mohsin-rezaei
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات پر سینیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں اعلیٰ امریکی...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکرٹ سروس کی اسپیشل سیکورٹی فراہم کردی گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکرٹ سروس کی اسپیشل سیکورٹی فراہم کردی گئی۔ ...

Trending