Connect with us

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات ناکام ہوئے تو کیا ہو گا؟ ٹرمپ نے متبادل منصوبے سے آگاہ کر دیا

islamabad-talks

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو واشنگٹن کے پاس کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود آج اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جائیں یا تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے انکار کر دے تو کیا کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے؟

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں، ایران کی فوج شکست کھا چکی ہے، ہم نے سب کچھ مربوط کر دیا ہے، ان کے پاس بہت کم میزائل رہ گئے ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت بھی محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہماری فوج غیر معمولی ہے اور اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے حالیہ دنوں میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے، تاہم دو ہفتے کی جنگ بندی نے خلیجی خطے میں شدید کشیدگی کے بعد نسبتاً سکون کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وفد میں وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جو ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے میں نسبتاً محتاط مؤقف رکھنے والوں میں شمار کیے جاتے ہیں، امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان1 گھنٹہ ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending