Connect with us

پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نوبیل امن انعام کی نامزدگی کا مطالبہ

field-marshal-asim-munir

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن کے فروغ، تنازعات کے خاتمے اور بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینے میں کردار کے اعتراف کے طور پر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جسے پاکستان کے مثبت عالمی تشخص سے جوڑا جا رہا ہے۔

راولپنڈی کے ایک نجی ہوٹل میں تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا عالمی امیج نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور ملک نے بین الاقوامی سطح پر اپنا باوقار مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے پراپیگنڈے کے باعث پاکستان کو مختلف سفارتی چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم حالیہ برسوں میں مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں اجاگر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اب پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند اور تعمیری کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، جبکہ پاکستان مخالف بیانیہ بتدریج کمزور پڑ رہا ہے۔

عزیز احمد اعوان نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں نہ صرف دفاعی نظام مضبوط ہوا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، اور پاکستان اندرونی استحکام اور معاشی بہتری کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن، کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے، کیونکہ ان کی قیادت میں کیے گئے اقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لیے بھی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان35 منٹس ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان41 منٹس ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان50 منٹس ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان1 گھنٹہ ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان2 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

gold-prices gold-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل...

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین7 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Trending