Connect with us

پاکستان

بارشوں کا نیا سلسلہ، آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور برف باری کا امکان

rain

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔  خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔جنوبی پنجاب میں 18 سے 23 اپریل کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں پاکستانی جہازوں، عملےکی سلامتی اور محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنائی جائے، پاکستانی مندوب

گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20 اور 23 اپریل کو بارش ہو سکتی ہے ۔ سندھ میں خیرپور ، سکھر ، حیدرآباد ، عمرکوٹ ، مٹھی، بدین، کراچی میں 19 اور 20 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے متعدد اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد ، بنوں، بونیر، پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز، پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، محمد باقر قالیباف

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث  کمزور تعمیرات ، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،  سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 16 سے سے18اپریل کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہونےکاخطرہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین10 منٹس ago

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت اور تیل کی ترسیل بحال ہو گئی۔ بین...

us-iran-peace-deal us-iran-peace-deal
پاکستان35 منٹس ago

مذاکرات ہونے ہی ہونے ہیں، امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی حکام دفتر خارجہ کے مطابق امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان47 منٹس ago

عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان...

france foreign minister france foreign minister
تازہ ترین58 منٹس ago

فرانس کا لبنان پر حملے روکنے کیلئے امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کیا امریکا میں واقعی قیمتیں کم ہو رہی ہیں؟ ٹرمپ کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے بعد دعویٰ...

ali-pervaiz-malik ali-pervaiz-malik
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں...

syed shajjar abbas syed shajjar abbas
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نبأ عظیم سے ذبحِ عظیم تک

تحریر: سید شجر عباس قرآنِ مجید میں سورۂ نبأ کی ابتدا ان الفاظ سے ہوتی ہے: عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ۝ عَنِ...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین20 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ-سلسلہ نمبر 3 تحریر: سید ارشد علی نقوی یزید نے حکومت سنبھالتے ہی مدینہ کے گورنر ولید بن...

Iran Trade Iran Trade
پاکستان20 گھنٹے ago

امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ کیا...

Social Media Social Media
پاکستان20 گھنٹے ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز ...

Trending