Connect with us

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاس ہیں، چینی تجزیہ کار

Professor-Cheng-Zhizhong

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی ماہرِ بین الاقوامی امور پروفیسر چنگ ژیژونگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششیں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔اے پی پی کے مطابق چارہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر چنگ ژیژونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پس منظر میں وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ محض رسمی سفارتکاری نہیں بلکہ امن کے قیام کے لیے ایک فعال اور مؤثر کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد کشیدگی میں کمی، علاقائی تعاون میں اضافہ اور دیرپا استحکام کے لیے مذاکراتی ماحول کو فروغ دینا ہے۔چینی ماہر کے مطابق ریاض میں سعودی قیادت کے ساتھ سکیورٹی امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ دوحہ میں امیر قطر کے ساتھ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مشترکہ حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ترکیہ کا دورہ انقرہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کے امن اور علاقائی رابطوں کے وژن کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

پروفیسر چنگ ژیژونگ نے کہا کہ پاکستان خود کو ایک غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور مختلف تنازعات میں بات چیت کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے، جو خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی ناگزیر ہے کیونکہ توانائی، ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کا انحصار اسی خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔چینی ماہر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ سفارتی کوششیں خطے میں مکالمے اور تعاون کے ذریعے دیرپا امن کے قیام کی سمت ایک مثبت اور اہم قدم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Zeeshan Naqvi Visited PMLN Leader Shah Ghulam Qadir Syed Zeeshan Naqvi Visited PMLN Leader Shah Ghulam Qadir
پاکستان6 گھنٹے ago

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پاکستان...

Khalid Pervez Khalid Pervez
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مانچسٹر سکول دولتالہ کا شاندار تعلیمی مظاہرہ: میٹرک کے سالانہ نتائج میں سو فیصد کامیابی

لوٹن (نامہ نگار) تعلیمی میدان میں ایک بار پھر کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے مانچسٹر سکول دولتالہ نے میٹرک کے...

Asim Khichi and Abdul Akbar Asim Khichi and Abdul Akbar
ایکسکلوسِو7 گھنٹے ago

عاصم کھچی ڈی جی پی آئی ڈی، عبدالاکبر ای ڈی جی ایکسٹرپبلسٹی

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے دو افسران کی تقرری / تبادلے کیلئے وزیراعظم...

hafiz_naeem hafiz_naeem
پاکستان9 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امیر جماعت اسلامی...

pti-chairman-barrister-gohar pti-chairman-barrister-gohar
پاکستان9 گھنٹے ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت...

solar-users solar-users
پاکستان9 گھنٹے ago

25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے نیپرا سے اجازت کی شرط ختم

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) نیپرا نے 25 کلو واٹ سولر صارفین کےلیے منظوری کا اختیار  بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیدیا۔...

iran-mohammad-akramina iran-mohammad-akramina
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ترجمان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ترجمان...

Balochistan-Police Balochistan-Police
پاکستان9 گھنٹے ago

بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شام 6 بجے سے صبح 11 بجے تک کرفیو نافذ

بسیمہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرشام 6 بجے سے...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان10 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پیش کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی ہے، اس دوران چینی سفیر نے وزیراعظم...

pakistan-foreign-office pakistan-foreign-office
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کاغزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری...

Trending