Connect with us

پاکستان

رواں سال عازمین حج کے لئے سہولیات کو گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

Sardar-Muhammad-Yusuf

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال عازمین حج کے لئے سہولیات کو گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عازمین کو ہدایت کی کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی نظم و ضبط کے ساتھ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ہفتہ کو ایک مقامی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے حجاج کرام کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لیے محفوظ سفر کی خواہش اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے پاک سفر کیلئے امید کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے عازمین حج پر زور دیا کہ حج کے دوران سعودی قوانین کی مکمل پابندی کریں کیونکہ ان ضوابط کی پابندی پاکستان اور میزبان ملک کی اچھی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مقامی قوانین کے احترام سے تمام حاجیوں کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے وزارت کے حج کیمپوں میں جاری خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جامع تربیت، ویکسی نیشن ، تحائف کی تقسیم اور دیگر اہم سہولیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کسی مشکل کے بغیر عازمین حج کے سفر کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی حج سکیم کے تحت کل 468 پروازیں پاکستان سے عازمین کو حجاز مقدس لے جائیں گی، یہ پروازیں کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے روانہ ہوں گی، پہلی پروازیں 18 اپریل کو روانہ ہو گی۔

انہوں نےکہا کہ لاہور سے بھی اب مکہ مکرمہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جا رہی ہیں جس سے علاقہ کے عازمین حج کی رسائی میں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے عازمین حج کے لیے اپ گریڈ شدہ سہولیات کو بھی اجاگر کیا جس میں بہتر خوراک، رہائش اور نقل و حمل کی خدمات شامل ہیں جو مقدس مقامات پر جانے والوں کے لیے زیادہ آرام دہ اور منظم سفر کو یقینی بناتی ہیں۔

سردارمحمد یوسف نے کہا کہ میں خود تمام تیاریوں کی کڑی نگرانی کر رہا ہو ں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مکہ اور مدینہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں عازمین حج کی آمد سے قبل مکمل طور پر تیار اور فعال ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان18 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان20 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان20 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان20 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان20 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین1 دن ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending