Connect with us

تازہ ترین

امریکی سائنسدانوں کی پراسرار اموات، وائٹ ہاؤس کا ایف بی آئی کو تحقیقات کا حکم

white house

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا میں اعلیٰ سطح کے سائنسدانوں اور حکام کی پراسرار اموات اور گمشدگیوں کے معاملے پر وائٹ ہاؤس نے ایف بی آئی سمیت متعلقہ اداروں کو تحقیقات میں شامل کر لیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کے مطابق حکومت نے ان واقعات کی حقیقت جاننے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، صدر مسعود پزشکیان

انہوں نے بتایا کہ حالیہ سوالات اور خدشات کے پیش نظر تمام کیسز کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ تعلق یا مشترکہ پہلو کی نشاندہی کی جا سکے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں ان واقعات سے متعلق سوال اٹھایا، جس پر بعد ازاں باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں کتنے سرچ آپریشن کیے گئے؟

رپورٹس کے مطابق 2024ء سے اب تک متعدد اہم سائنسدان، جو خلائی، جوہری اور ایرو اسپیس پروگرامز سے وابستہ تھے، پراسرار حالات میں ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

 ان میں ریٹائرڈ ایئر فورس جنرل ولیم نیل سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان واقعات کے بعد تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر دشمن عناصر اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ توقع ہے کہ یہ واقعات اتفاقی ہو سکتے ہیں، تاہم جلد ہی حقیقت سامنے آ جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

iran-pakistan iran-pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟ امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا...

iranus iranus
تازہ ترین11 گھنٹے ago

جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی...

Iran Deligation Iran Deligation
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچے گی، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا نے ذرائع سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے منگل کو اسلام آباد پہنچنے کی خبر...

ismail-baqai ismail-baqai
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی پاکستان کی ثالثی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سیکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، علی اکبر ولایتی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب...

j-d-Vance j-d-Vance
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران سے مذاکرات کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، وائٹ ہاؤس عہدیدار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس...

punjab-assembly punjab-assembly
پاکستان13 گھنٹے ago

قومی اسمبلی کا چھبیسواں سیشن، وزیراعظم کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے چھبیسویں سیشن میں ارکان کی حاضری مایوس کن رہی۔ وزیراعظم پورے سیشن...

islamabad-talks islamabad-talks
پاکستان13 گھنٹے ago

غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع، ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ غیرملکی وفود کی آمد...

us-iran-talks us-iran-talks
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا ایران جنگ بندی کے صرف 3 دن باقی، مذاکرات کی تاریخ طے نہ ہوسکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں 3 دن باقی ہے تاہم مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ...

Trending