Connect with us

تازہ ترین

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

missiles

پیونگ یانگ (صداۓ سچ نیوز) شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے، یہ رواں سال کے دوران شمالی کوریا کا ساتواں جبکہ صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور امریکا و جاپان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سائنسدانوں کی پراسرار اموات، وائٹ ہاؤس کا ایف بی آئی کو تحقیقات کا حکم

جاپانی حکومت کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخلے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس بھی طلب کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد ہے، تاہم پیانگ یانگ ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی خودمختاری اور دفاع کے حق کے خلاف قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، صدر مسعود پزشکیان

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان آئندہ ماہ متوقع سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کبھی ترک نہیں کرے گا اور قومی سلامتی کے لیے دفاعی جوہری صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان4 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان6 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان7 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین14 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending