پاکستان
پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے آبنائے ہرمز پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ عالمی سمندری گزرگاہوں کا تحفظ امن، معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی، خوراک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ سمندری رکاوٹوں سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ سمندری آمدورفت میں رکاوٹ عالمی تجارت کو شدید متاثر کرتی ہے اگر یہ بحران برقرار رہا تو تیل، گیس اور ضروری اشیا جیسا کہ کھادوں کی فراہمی، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مہنگائی، معاشی نمو، کرنٹ اکاؤنٹ اور ادائیگیوں کے توازن جیسے مسائل کو جنم دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، امریکی میڈیا
انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں میں رکاوٹ کے منفی اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہوں گے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان حالات نے واضح کر دیا ہے کہ عالمی حکمرانی کے نظام اور تزویراتی استحکام کی مضبوطی اب بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور کھلے پن سے جڑی ہوئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

