پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ مکمل
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا،پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں انجیکشن لگا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی پہلے سے بہتر قرار دی۔
پمز انتظامیہ نے بانی پی ٹی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی۔ بتایا کہ مریض کو گزشتہ روز اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق میڈیکل پراسس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی، ماہرین چشم نے معائنہ کیا اور مریض کو طبی طور پر مستحکم پایا، مریض کے آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم ہو کر 22 دن سے کم رہ گئی
پمز انتظامیہ کے مطابق مریض کی رضامندی پر آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا، مریض کا پروسیجر ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، مریض پروسیجر سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا، مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویز کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کردیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

