پاکستان
کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ کتنے درجے اوپر جانے کا امکان؟
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 روز میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ بدھ کو درجۂ حرارت 36 اور جمعرات کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج سے 3 مئی تک سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے پروسیجر کا چوتھا مرحلہ مکمل
جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی اور سانگھڑ میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیش گوئی ہے، خیر پور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث عوام بالخصوص بچے، خواتین اور بزرگ احتیاط کریں، شہری دن کے اوقات میں سورج کی براہِ راست تپش سے بچیں، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، کاشت کار گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں، جانوروں کو بھی گرم موسم سے محفوظ رکھنے کے اقدامات ضروری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

