Connect with us

پاکستان

غیر قانونی آپریشن بند کیا جائے، جبری بے دخل کیے جانے والوں کو ماڈل ویلج میں پلاٹ دئیے جائیں، تنویر حسین عباسی

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group

اسلام آباد (صدائےسچ نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایوینو یا ٹون ٹاورز کے مالکان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جبری بے دخلی کے آپریشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے سمیت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اسی طرز پر نورپور شاہاں ، سیدپور اور ملپور میں رہائشیوں کے خلاف سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ، غیر آئینی اور جبری بے دخلی کا نوٹس لیں اور ایک باختیار کمیٹی بشمول مقامی نمائیندگی تشکیل دی دیں تاکہ اس ظلم و زیادتی کے ازالے کے علاؤہ کوئی قابلِ عمل طریقہ کار تیار کر کے ماڈل ویلج پر عملدرآمد کی راہ نکالی جاسکے, اور عشروں سے آباد رہائشیوں کو ناقابلِ برداشت صورتحال سے بچایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی صدر نور پور شاہاں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں تمام ممبران نے سی ڈی اے کے نور پور شاہاں کے رہائشیوں کے خلاف ریاستی طاقت کے ذریعے جبری بے دخلی، بے بنیاد الزامات پر ایف آئی آر اور مکانات کو مسمار کر کے نقصان پہنچانے کے ظالمانہ عمل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے ماڈل ویلج پلان سامنے لائے اور گھروں کی مسماری فوری بند کرے ۔

تنویر عباسی نے کہا کہ سی ڈی اے ریاستی طاقت کے زور پر رہائشیوں کو گھنٹوں میں گھروں سے نکلنے پر مجبور کرتا ہے جس کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ اعصابی دباؤ کے سبب بہت سے لوگ موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ بہت سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ۔ بچوں کے امتحانات اور تعلیم بری طرح متاثر ہوئی۔ کاروبار اور روزگار ختم ہو گیا لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔ متبادل رہائش نہ ہونے کے سبب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

تنویر حسین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ بے گھر کئے جانے والوں کو ماڈل ویلج میں رہائشی پلاٹ الاٹ کئے جائیں جن رہائشیوں کے مکانات زبردستی گرائے گئے ۔ متاثرین کے نقصانات کا حکومت ازالہ کرے۔ ایف آئی آر کو واپس لیا جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 منٹس ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین9 منٹس ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

oic oic
پاکستان15 منٹس ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا او آئی سی کی جانب سے خیرمقدم

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےپاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کےدرمیان ہونےوالےمکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسےخطے اورمسلم دنیا...

PM-shehbaz-sharif PM-shehbaz-sharif
پاکستان23 منٹس ago

وزیراعظم شہبازشریف کی روضۂ رسول ﷺ پرحاضری،ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی ﷺ...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان51 منٹس ago

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ شہید

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7...

Trump Trump
تازہ ترین58 منٹس ago

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بھی صدر ٹرمپ کو ایران...

irgc irgc
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست تسلیم کر لی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آئیں گی، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور...

Strait-of-Hormuz Strait-of-Hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

عمان نے آبنائے ہُرمُز پر فریم ورک منظور کرلیا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان نے آبنائے ہُرمُز کے ’’فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ‘‘...

turkish-president- turkish-president-
تازہ ترین14 گھنٹے ago

معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا اہم بیان جاری...

Trending