پاکستان
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ میں منظور کرلی گئی، ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملکی دفاع ، سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوانِ بالا ، پاکستان کی خود مختاری ، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے افواجِ پاکستان ، سیکیورٹی اداروں اور پوری پاکستانی قوم کی بے مثال قربانیوں ، جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ۔
یہ ایوان "معرکہ نو مئی” اور ” آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعودپزشکیان کی سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت ، عسکری حکمتِ عملی ، اور ملکی دفاع کے لیے ان کی غیرمعمولی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع، سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ ایوان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

