Connect with us

پاکستان

غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی

Sohail Afridi PTI

پشاور (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام کھٹانہ و دیگر رہنما شامل تھے۔

عوام نیشنل پارٹی کی جانب سے ملاقات میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی، عقیل شاہ، صلاح الدین،ارسلان خان، حامد طوفان، طارق افغان شامل تھے۔

اس موقع پر جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ایک جمہوری عمل ہونے جارہا ہے، جس کے لیے ہم جمہوری لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو صوبے میں عددی اکثریت حاصل ہے تاہم غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کریں۔

جس پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں، پی ٹی آئی کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ گیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

pims-islamabad pims-islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے...

karachi-hospitals karachi-hospitals
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی، بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی۔ عباسی شہید...

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان7 گھنٹے ago

پمز میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر صفدر عباسی اور ناہید خان کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی...

eid milad un nabi eid milad un nabi
پاکستان7 گھنٹے ago

کلرکہار میں میلاد شریف کے جلوس کے ٹریکٹر کو حادثہ، امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق

کلرکہار(صداۓ سچ نیوز) نواحی قصبہ ماٹن خورد میں میلاد شریف کے جلوس میں شریک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثہ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

میرے خیال میں نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر...

PIMS-Tragedy PIMS-Tragedy
پاکستان8 گھنٹے ago

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن...

CTD-Report CTD-Report
پاکستان8 گھنٹے ago

پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سی ڈی اے رپورٹ میں سنگین انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 14 گھنٹے سے زائد گزر گئے...

iran iran
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مخالفین کی غلط فہمی فوری جوابی کارروائی کا باعث بنےگی، تنازع جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہیگا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہےکہ ایران پہلے بھی کہہ...

whatsapp whatsapp
تازہ ترین16 گھنٹے ago

واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا دیے

واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ...

Trending