Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی 28 ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی، مشیر وزیراعظم

Rana-Sanaullah

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غلط ہےکہ ہماری پالیسی ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنا ہے، مخالفین کہتے تھے کہ ٹرمپ آئے گا تو پتا چل جائے گا، ہمیں ٹرمپ سے ڈرایا جا رہا تھا،ہم نے ٹرمپ سے دوستی نہیں کی،صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رُکوائی،ٹرمپ نے معرکہ حق میں کردار ادا کیا،ہم نے ان کے کردار کو تسلیم کیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کا تقاضا ہے ہمارے امریکا سے تعلقات اچھے رہنے چاہئیں، سیاسی وعسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات کو اچھے طریقے سے سمجھا، ایران بھی پاکستان پر اعتماد کر رہاہے، ہمیں سعودی عرب کا بھی اعتماد حاصل  ہے، جنگ ختم کرنے کیلئے پاکستان نےجتنی کوششیں کیں کسی نے نہیں کیں، ٹرمپ سے تعلقات بنائے رکھے ہوتے تو ایران،سعودیہ سے کیسے تعلقات رکھے جا سکتےتھے؟ہمارے امریکا،ایران اور سعودی عرب سے تعلقات شخصیت نہیں،ریاستی سطح کےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل بلاول بھٹو کو دعوت دی تھی، کل وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں نئےصوبوں  سمیت تمام مسائل پر بات ہوئی، انتظامی یونٹس اور خودمختار بلدیاتی نظام بنیادی اہمیت کاحامل ہے، صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آناچاہیے،پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے، صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹ سے باہر موجود افراد کو بھی ہوناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیے، اتفاق رائے کا وقت آئے گا تون لیگ بھرپور کردار ادا کرےگی، مولانافضل الرحمان نے کبھی اپنے بندے کو گورنر لگانے کا نہیں کہا، مولانافضل الرحمان نے کےپی کے اقتدارمیں کوئی حصہ نہیں  مانگا تھا،مولانافضل الرحمان کو کےپی کے معاملات کے حوالے سے ساتھ ملانا چاہیے، مولانافضل الرحمان اور بیٹے کو نوٹس بھجوائے گئے،ان سے متفق نہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ کراس فائر بند ہونی چاہیے،مولانافضل الرحمان سے کوئی حساب نہیں چکانا،دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے سواکوئی آپشن نہیں، شہدا کی قربانیوں کا اعتراف ہے کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ پر توجہ دیں،مولانافضل الرحمان نےبات کی ہے تو ہمیں اُن سے بات کرنی چاہیے،ہماری طرف سے باتیں ہوئیں تومولانافضل الرحمان کا غصہ مزیدبڑھا، وزیراعظم کاخیال ہے مولانافضل الرحمان والے معاملے سے نقصان ہو سکتا ہے، مولانافضل الرحمان سے حالیہ دنوں میں بات نہیں ہوئی، جب شروعات ہوئی تومولانا اسعد محمود سے بات ہوئی تھی،نوٹس کے معاملات سیٹل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی محسن نقوی سے ملتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے کو نرم گوشہ کہا جا رہا ہے تو یہ غلط ہے، پیغامات ملتے تھے،بیانیے بنتے تھے،اس لئے ملاقاتیں بندہوئی تھیں، پی ٹی آئی28ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرےگی، بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام لانا اور نئے صوبے بنانا چاہتے تھے،بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکریہ منصوبہ تھا،میرانہیں خیال کہ تحریک انصاف کو کوئی آپشن دیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس کی کامیابی، ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن...

petrol-and-diesel-prices petrol-and-diesel-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب...

ECC ECC
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے نیا طیارہ خریدنے کیلئے رقم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ...

us and israel us and israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست اور ڈیموکریٹس کے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں...

taxila-akmal taxila-akmal
پاکستان3 گھنٹے ago

ٹیکسلا: گانگو چیک پوسٹ پر نوجوان اکمل کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت، کئی روز گزرنے کے باوجود انصاف کا انتظار

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ: سید مشتاق حسین نقوی، بیورو چیف، صدائے سچ) ٹیکسلا کے نواحی علاقے گانگو چیک پوسٹ پر مبینہ...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان3 گھنٹے ago

بانی چیئرمین کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو قبول نہیں، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے...

FFC FFC
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے "بہترین ای ایس...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی 28 ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غلط ہےکہ ہماری...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔...

Trending