Connect with us

پاکستان

وفاقی کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شاندار خراج تحسین

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر شاندار خراج تحسین کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہوئے غزہ امن سربراہی اجلاس میں کی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کی زبردست پذیرائی کی۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر اس شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو داد دی۔

وفاقی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت دی اور پاکستان نے غزہ امن معاہدے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی بعد دنیا نے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و تکریم سے نوازا۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 23 ستمبر، 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز، 2013 کے شیڈول ای (E) میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر میں خواتین کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائیسنس گرانٹ فیس اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترامیم کی توثیق بھی کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33 فیصد نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں جموں وکشمیر (ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی) آرڈینینس 1961 میں ترامیم ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1986, گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 اور پورٹ قاسم ایکٹ 1973 کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے مطابقت میں لانے کے حوالے ترامیم کی بھی توثیق کر دی گئی ۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 8 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ڈیجیٹل نیشن فنڈ) رولز ، 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ ادارہء شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 10 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز رولز 1969 میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ علاوہ ازیں سول ان مینڈ (Civil unmanned) ایئر کرافٹ رولز 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ مزید برآں پاسپورٹ امینڈمینٹ رولز 2021 میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین3 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین5 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending