Connect with us

پاکستان

بارودی دھوئیں میں لپٹی دنیا

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

رات کا وقت ہے
واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر زرد بتیوں کی روشنی پھیلی ہوئی ہے۔
سرد ہوا عمارتوں سے ٹکرا کر گزر رہی ہے-

مگر۔۔۔۔۔۔

فضا میں عجیب سی گرمی ہے…
طاقت کی،
غیرت کی،
ایمان کی۔

بین الاقوامی کانفرنس ہال کے اندر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
دنیا کی نظریں ایک دروازے پر جمی ہیں۔
اچانک ہال کا دروازہ کھلتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سپہ سالار اعظم، سید عاصم منیر داخل ہوتے ہیں اور مائیک کے سامنے آ کر رک جاتے ہیں۔
آنکھوں میں سکون… مگر وہ سکون جو طوفان سے پہلے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا دنیا کو بھی وائٹ ہاؤس کے فیصلے میں حصہ ملنا چاہیے؟

لہجے میں آہنی وقار۔
چند لمحوں کی خاموشی۔
پھر ان کی آواز گونجتی ہے—

“مجھے وہ دنیا قبول نہیں جس میں پاکستان نہ ہو۔”

الفاظ دیواروں سے ٹکرا کر ہال میں جم جاتے ہیں۔
وہ آگے جھکتے ہیں۔

“اگر کسی نے میرے وطن کے وجود کو چیلنج کیا…

تو میں آدھی دنیا کو دھواں بنا دوں گا۔”
سناٹا ٹوٹتا نہیں— پتھر بن جاتا ہے۔
کیمروں کی فلیش تیز ہو جاتی ہے۔
عالمی میڈیا کے چہرے بدل جاتے ہیں۔

یہ دھمکی نہیں… اعلان ہے۔
وہ رکتے نہیں۔

“پاکستان کوئی جغرافیہ نہیں— ایک نظریہ ہے۔
ہم نے قربانیوں سے اسے سینچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چراغِ کربلا کی روشنی میں تہران کی ایک رات

جو کوئی اسے میلی آنکھ سے دیکھے گا، وہ آنکھ سلامت نہیں رہے گی۔”
ان کی آواز میں اب گرج ہے۔
“ہم امن چاہتے ہیں۔

ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے۔
لیکن ہم غلامی قبول نہیں کرتے۔
ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔”۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی لمحے منظر بدلتا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں ایک اینکر کی آواز لرزتی ہے:
“کیا یہ دنیا کے لیے پیغام ہے… یا وارننگ؟”

کیمرہ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری پر زوم کرتا ہے۔
وہ سیدھا لینز میں دیکھتے ہیں۔
آواز دھیمی… مگر کاٹ دار۔
“یہ نہ پیغام ہے، نہ وارننگ۔

یہ حقیقت ہے۔
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔”

وہ میز پر انگلی ہلکے سے رکھتے ہیں۔
“اگر کوئی ہمارے دروازے پر آیا…
تو اسے نتائج کا اندازہ نہیں ہوگا۔
ہم جنگ نہیں چاہتے— مگر ہم غلامی بھی قبول نہیں کرتے۔”

یہ بھی پڑھیں: سچ دب گیا، نعرہ جیت گیا، اداس نسلوں کی کہانی

اینکر کے ہاتھ کانپتے ہیں۔
وہ مزید کہتے ہیں:
“ہم امن کے داعی ہیں۔
لیکن اگر ہماری بقا کو خطرہ ہوا…

تو جواب ایسا ہو گا کہ تاریخ بھی یاد رکھے گی اور حملہ آوروں کی نسلیں بھی- قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، ایمان سے مضبوط ہوتی ہیں۔”۔۔۔۔۔

اسی وقت اسلام آباد کا منظر نامہ سامنے آتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی اسٹوڈیو میں روشنیوں کے درمیان عبداللہ گل میز پر جھکے بیٹھے ہیں۔
عبداللہ گل کو کون نہیں جانتا-

وہ تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ ہیں اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل کے صاحبزادے-
آنکھوں میں جذبہ ہے
آواز میں شعلے۔

“یہ وقت محض بیانات کا نہیں، فیصلہ کن مؤقف کا ہے۔
پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اور جب قوم اور فوج ایک صف میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو جائیں ۔۔۔۔ تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں جھکا نہیں سکتی۔”

یہ بھی پڑھیں: چرواہے سے ایس ایس پی تک، ایک ماں کی نصیحت کی لازوال کہانی

وہ زور سے مٹھی بھینچتے ہیں۔
“ہم کسی کے خلاف نہیں—
ہم اپنے حق پر کھڑے ہیں۔
یہ اعلان نہیں— عہد ہے۔
یہ دھمکی نہیں— قسم ہے۔”

کیمرہ باہر کا منظر دکھاتا ہے۔
اسلام آباد کی فضاؤں میں ہلکی سی روشنی پھیل رہی ہے۔
دور کہیں اذان کی مدھم صدا گونجتی ہے۔
وقت جیسے سانس روکے کھڑا ہو-

واپس واشنگٹن ——
فیلڈ مارشل عاصم منیر آخری جملہ ادا کرتے ہیں—
“پاکستان رہے گا…
اور ہمیشہ رہے گا۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد’
کیونکہ یہ زمین کا ٹکڑا نہیں—
یہ ایک وعدہ ہے۔
ایک نظریہ ہے۔
ایک زندہ حقیقت ہے۔”

ہال میں سناٹا ہے—

مگر اس سناٹے میں تاریخ کا شور سنائی دے رہا ہے۔

فضا میں ایک جملہ گونجتا ہے—
“جب قوم قسم اٹھا لے…
تو نقشے نہیں بدلتے—
دنیا بدل جاتی ہے۔”
یہ کہانی نہیں۔

یہ رونگٹے کھڑا کرنے والا لمحہ ہے۔
ایک ایسا لمحہ…
جب الفاظ بارود بن جاتے ہیں،
اور عزم— تقدیر۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Malang Jan Beef Pulao Sealed Malang Jan Beef Pulao Sealed
پاکستان1 گھنٹہ ago

ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ اور کوئٹہ ہوٹل سیل

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران ) اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ماریہ جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ متحرک ہو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان2 گھنٹے ago

دعا ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام میں کردار ادا کرنے والے جہنم میں جلیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوران...

islamabad islamabad
پاکستان2 گھنٹے ago

غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج اور کل مقامی چھٹی ، تمام اسکول اور دفاتر...

uae uae
تازہ ترین3 گھنٹے ago

خلیجی ممالک پر آج ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے آج کوئی...

PM-Shahbaz-Amir-Qatar PM-Shahbaz-Amir-Qatar
پاکستان3 گھنٹے ago

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، امریکی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے...

Natin Natin
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان کے ساتھ جلد مذاکرات کا آغاز کرے گا، نیتن یاہو

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی...

Esmail Qaani Esmail Qaani
تازہ ترین3 گھنٹے ago

لبنان پر حالیہ حملوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی، اسماعیل قانی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے لبنان میں...

israel israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ کے دوران اسرائیل میں 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل میں 7 ہزار 451  افراد...

US Central Command US Central Command
تازہ ترین4 گھنٹے ago

بنیادی فوجی اہداف حاصل کرلیے، ایران کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کئی سالوں کیلئے تباہ کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری سے متعلق بیان میں کہا ہےکہ...

Trending