Connect with us

پاکستان

علی خامنائی ملتِ اسلامیہ کے ضمیر کی آواز ہیں، علامہ ایاز علی قمی

Syed Ali Khamenei and Allama Ayaz Ali Qumi

حیدرآباد (صدائے سچ نیوز) رہبرِ معظم اسلامی جمہوری ایران سید علی خامنائی محض ایران کے ہی مذہبی و سیاسی قائد نہیں بلکہ وہ پوری ملتِ اسلامیہ کے ضمیر کی آواز ہیں،ان کی قیادت صرف اقتدار سے نہیں بلکہ ولایتِ علی عہ سے جُڑا ہوا ایک روحانی و فکری تسلسل ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف شیعہ عالم علامہ ایاز علی قمی نے گزشتہ روز زوار عبدالستار درس کی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ دشمن کا مقابلہ کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ استقامت، بصیرت اور قوتِ ایمانی سے کیا جاتا ہے۔

عراق کی جانب سے مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ، جس میں امریکہ سمیت جملہ سامراجی قوتیں شریک تھیں وہ مل کر بھی ایران کے انقلابِ اسلامی کو نہیں جھکا سکیں، اس کے بعد اسرائیل کی 12 روزہ جارحیت بھی ایرانی حوصلے کے سامنے بے وقعت ثابت ہوئی اور یہودیوں کو خیبر والی شکست یاد دلائی گئی۔

علامہ ایاز علی قمی نے کہا کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں تو دے رہا ہے لیکن اس کے چہرے سے خوف کی جھلک نمایاں چھلک رہی ہے جبکہ رہبرِ معظم مسکراتے ہوئے یہی کہہ رہے ہیں کہ، ہم میدان چھوڑنے والے نہیں بلکہ انشاء اللہ میدان میں ڈٹ کر دشمن کو شکست دینے والے ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کا اتحادی میڈیا رہبرِ معظم کی جانب سے ملک چھوڑنے کی تیاری والی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ علی عہ والوں کے لئے میدان چھوڑ جانا بزدلی اور دشمن کو میدان سے بھگانا ہی بہادری تصور کی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے شیعہ رہبرِ معظم کے ساتھ ہیں اس لئے امریکہ اور اس کے اتحادی میڈیا کو ایسی گمراہ کن پروپیگنڈہ سے گریز کرتے ہوئے یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ تاریخ ہمیشہ حق اور باطل کے فرق کو نمایاں رکھتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان10 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان10 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان17 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین17 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان17 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین17 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان18 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین18 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

fire fire
تازہ ترین18 گھنٹے ago

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بےقابو، 20 ہزار افراد بے گھر

برٹش کولمبیا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت...

Trending