Connect with us

پاکستان

وفاقی حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

Nepra

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ بجلی کا ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی تجویزدی گئی ہے، نیپرا نے اس حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں۔

نیپرا کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13 روپے 01 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 22 روپے 44 پیسے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے فی یونٹ ٹیرف 33 روپے 10 پیسے، 301 سے 400 یونٹ کیلئے 37 روپے 99 پیسے اور 401 سے 500 یونٹ کیلئے 40 روپے 22 پیسے برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا نے مزید بتایا کہ لائف لائن گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لئے 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

اتھارٹی کے مطابق یکساں ٹیرف کی درخواست سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے، جس پر حتمی منظوری دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israeli-airstrikes Israeli-airstrikes
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملے

ادلب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام کے صوبے ادلب کے مشرقی دیہی علاقے میں واقع ایک...

supreme-court, imran khan supreme-court, imran khan
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے...

Abbas Iraqchi Abbas Iraqchi
تازہ ترین9 گھنٹے ago

دشمن کی غیر مشروط ہتھیار ڈالوانے کی امید پوری نہ ہوسکی، ایران فاتح بن کر ابھرا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے...

plane plane
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا میں بھارتی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 4,800 سے زائد ڈی پورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت تارکینِ وطن کے خلاف بڑے...

parliment parliment
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس...

IRGC IRGC
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکیوں سے بات چیت نہیں ہورہی، ان کے پاس شکست ماننے اور شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکیوں سےکسی قسم کی بات...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا۔ برطانوی خبرایجنسی رائٹرز اور اِپسوس کےسروے کےمطابق...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین10 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث...

former-congressman، trump former-congressman، trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی حکام ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر گفتگو کر رہے ہیں، سابق رکنِ کانگریس کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی سابق رکنِ کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں حکام...

aircraft-destroyed aircraft-destroyed
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 100 ایرانی طیارے تباہ ہوئے،کوشش ہے مواصلات کا تباہ انفرا اسٹرکچر جلد بحال کیا جائے، ایرانی وزیر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں...

Trending