Connect with us

پاکستان

علی پرویز ملک نے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی

oil-tankers

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وائٹ آئل پائپ لائن کوٹے، فریٹ فارمولے اور کرائیوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لیا،   مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں ڈی جی آئل، اوگرا اور ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔  کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

 علی پرویز ملک نے اوگرا کو ہدایت کی کہ ٹینکرز مالکان کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فریٹ کنٹریکٹس کی تحریری پالیسی جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔  اوگرا کو آئل ٹینکرز کی مؤثرٹریکنگ اور ڈیلرزکی گاڑیوں کو پرائمری ٹرانسپورٹیشن سے الگ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے  عوام کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ترجیح قرار دی۔  صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن  عابداللہ آفریدی نے کہا کہ تین سال ہوگئے ہیں ہمارے کرائے نہیں بڑھے۔ وزیر پٹرولیم نے ہمارے مسائل کے حل کیلئے سات دن کا وقت  لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان5 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان5 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین13 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending