Connect with us

پاکستان

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

IAIS

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان زیادہ مضبوط تزویراتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہیں۔ اس تناظر میں ایشیا پیسیفک خطہ، جہاں متعدد مسلم اکثریتی ممالک واقع ہیں، غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات ملائیشیا کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسلامک اسٹڈیز (آئی اے آئی ایس ) کے ایک وفد نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

آئی اے آئی ایس کے وفد میں ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید ازمن بن سید احمد نواوی، نائب سربراہ ڈاکٹر احمد بدری بن عبداللہ، تحقیقی و اشاعتی شعبے کے نگران ڈاکٹر عبداللطیف بن محمد ابراہیم اور اسٹریٹجک یونٹ کے خصوصی افسر برائے بین الاقوامی امور محمد فیض بن مد نواوی شامل تھے۔ آئی پی ایس کی نمائندگی چیئرمین خالد رحمان، وائس چیئرمین سید ابرار حسین، کشمیر امور کے ماہر عبد الرشید ترابی، ہیڈ آف آپریشنز شفق سرفراز اور ریسرچ فیلو ندیم فرحت نے کی۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی نظام میں نمایاں تبدیلیوں کے باعث مسلم دنیا کو پیچیدہ نوعیت کے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ بالخصوص ایشیا میں مسلم ممالک کے درمیان قریبی روابط کی اہمیت بڑھ گئی ہے، جہاں مسلم آبادی کے حجم کے ساتھ ساتھ معاشی استعداد اور تزویراتی اہمیت بھی نمایاں ہے۔ شرکا نے عالمی اور علاقائی پیش رفت کے بارے میں زیادہ مؤثر اور فعال ردعمل کے لیے باہمی رابطوں، معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کو اہم قرار دیا۔

مذاکرات میں فلسطین، مقبوضہ کشمیر، افغانستان، سوڈان اور دیگر تنازعات سے متاثرہ خطوں کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ شرکا نے ان بحرانوں کی تشکیل کرنے والے سیاسی، سماجی اور جغرافیائی و سیاسی عوامل کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دیرینہ تنازعات کو صرف قلیل مدتی بحرانوں کے طور پر دیکھنے کے بجائے ان پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں اداروں کے جغرافیائی و سیاسی امور کے ماہرین نے دنیا بھر میں مسلم آبادیوں کو متاثر کرنے والی موجودہ صورتحال پر اپنے تجزیے اور نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔ فلسطین میں جاری نسل کشی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ امن کے لیے سفارتی سطح پر پاکستان اور ملائیشیا کے تعمیری کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔ آئی پی ایس کے ماہرین نے وفد کو عالمی امن اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے پاکستان کے عزم کے باعث اسے درپیش جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

موجودہ بین الاقوامی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور عالمی نظم و نسق سے متعلق ابھرتی ہوئی بحث میں مسلم ممالک اور اداروں کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مسلم فکر کی نوآبادیاتی اثرات سے نجات، اسلاموفوبیا، خاندانی و سماجی نظام اور مسلم معاشروں کو درپیش مسائل پر فکری و علمی روابط مضبوط بنانے جیسے موضوعات بھی زیر غور آئے۔

وفد نے مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر روابط کے تجربات اور مسلم معاشروں اور ان کے مشترکہ مسائل سے متعلق حقائق پر مبنی آگاہی اور پالیسی سازوں کے ساتھ مؤثر تزویراتی رابطہ کاری کے حوالے سے حاصل ہونے والے تجربات بھی شیئر کیے۔ شرکا نے زمینی حقائق کو سمجھنے اور پالیسی سازوں، حکومتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ براہ راست روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جس کے ساتھ علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا جائے۔

اس تناظر میں آئی پی ایس اور آئی اے آئی ایس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت عالمی مسلم امور، بین الاقوامی تعلقات، نظم و نسق اور باہمی مفاہمت کے شعبوں میں پالیسی پر مبنی تحقیق، مکالمے اور تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

دونوں اداروں نے مشترکہ سیمینارز اور کانفرنسوں، تحقیقی و پالیسی بریفز کے تبادلے، ایک دوسرے کے پروگراموں میں اسکالرز کی شرکت اور مشترکہ تحقیق و اشاعت سمیت عملی تعاون کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی۔ وفد نے شاعر و مفکر علامہ محمد اقبال کی تصانیف کے ملائی زبان میں تراجم پر مشتمل اپنی چند مطبوعات بھی پیش کیں۔ اس موقع پر آئی پی ایس کے بانی اور معروف دانشور پروفیسر خورشید احمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بعض کتب کا ملائی زبان میں ترجمہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر خالد رحمان نے اس امر پر زور دیا کہ اداروں کے درمیان مسلسل فکری و علمی تبادلے، تحقیق کے اشتراک اور براہ راست روابط سے عصر حاضر کے چیلنجز کی بہتر تفہیم پیدا کرنے اور زیادہ مؤثر پالیسی ردعمل تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان1 گھنٹہ ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending