Connect with us

پاکستان

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

Federal Investigation Agency (FIA)

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں، غیر ذمہ دارانہ و غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوامی شکایات سے متعلق معاملات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 76 محکمانہ سزائیں عائد کردی گئیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی زیرِ صدارت منعقدہ اردلی روم کے بعد سزاؤں کے متعلق میٹنگ کی جس میں افسران و اہلکاران کے خلاف مختلف محکمانہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران و اہلکاران کو ذاتی طور پر سنا گیا اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔

محکمانہ کارروائی کے دوران دستیاب ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سول سرونٹس (E&D) رولز 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق سزائیں عائد کی گئیں۔

محکمانہ سزاؤں کے تحت 10 ملازمین کو سرکاری ملازمت سے برطرف جبکہ 8 ملازمین کی عہدے میں تنزلی کی گئی۔

ملازمت سے برطرف کیے جانے والوں میں سب انسپکٹر حسن علی، اپر ڈویژن کلرک محمد سوبان، ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود، ہیڈ کانسٹیبل میلون مسیح، ہیڈ کانسٹیبل محمد بلال ولد محمد اختیار، کانسٹیبل طاہر صفیر، کانسٹیبل محمد احمد رضا، کانسٹیبل عاقب محمود، کانسٹیبل طاہر محمود اور اے ایس آئی مبشر کاظمی شامل ہیں۔

عہدے میں تنزلی پانے والوں میں محمد نیاز میر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، محمد وسیم اقبال کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، شیراز منظور کو اپر ڈویژن کلرک سے لوئر ڈویژن کلرک جبکہ رضوان علی خان، مسعود احمد، مدثر علی، الماس الیاس اور قاسم محمود کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔

دیگر 58 محکمانہ سزاؤں میں 19 کیسز میں تین سال، 27 کیسز میں دو سال اور 5 کیسز میں ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزائیں شامل ہیں۔ ایک کیس میں پے اسکیل میں تین مراحل کی کمی جبکہ 6 کیسز میں سرزنش کی سزا دی گئی۔

دوسری جانب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے بہترین کارکردگی پر 3 افسران کو Commendation Certificate Class-II (CC-II) سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کہا کہ ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کے دوران تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا جبکہ دستیاب ریکارڈ اور شواہد کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کیے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی کو بھرپور طور پر سراہا جائے گا، تاہم نظم و ضبط، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان1 گھنٹہ ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending