تازہ ترین
دشمن ایران کا اتحاد توڑ کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، محمد باقر قالیباف
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
ایرانی قوم کے نام پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایران میں اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، فوجی حملے کے امکان کو خصوصاً دہشت گرد حملوں کے امکان کو کم نہیں سمجھتے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ یہ دشمن کی اس حکمت عملی کا وہ حصہ ہے، جو معاشرے سے متعلق ہے، اس کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ کتنے ہی معاشی دباؤ کا سامنا ہو، ایرانی اپنی آزادی، وقار، ایمان اور عقائد کی خاطرمشکلات برداشت کرتے ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے یہ بھی کہا کہ ایرانیوں نے ادراک کر لیا ہے کہ انہیں تاریخ کے اس حساس دور میں اس دشمن کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا، ایک ایسا دشمن جو اپنی خام خیالی میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ ایرانی تہذیب کو تباہ کر سکتا ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

