پاکستان
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں اختتام پذیر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ہے ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیرروایتی چیلنجز کیخلاف مستقل جنگی تیاریاں برقرار رکھنے پر زور دیا، ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر زور دیا، نیول چیف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن ایران کا اتحاد توڑ کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، محمد باقر قالیباف
فورم نےمئی 2025 کے پاک بھارت تنازع میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، نیول چیف نے تاریخی فتح کو قومی یکجہتی اور غیرمتزلزل عزم کا ثبوت قرار دیا، فورم نے آپریشنل تیاریوں،جاری اقدامات اور آنے والے واقعات کا جامع جائزہ لیا، بحری آپریشنز کی تیاریوں،علاقائی بحری سلامتی کے تقاضوں پر غور کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

