Connect with us

تازہ ترین

یورپی انٹیلی جنس نے روس میں سنگین بینکاری بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

Russia Bank

یورپی انٹیلی جنس رپورٹ میں 2026ء میں روس میں بڑے اور سنگین بینکاری بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جنگی معیشت کا مالی بوجھ بڑی حد تک روسی بینکوں پر منتقل ہوچکا ہے، اس لیے روس کو سنگین بینکاری بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفاعی شعبے، رہائشی قرضے اور سرکاری منصوبوں کےلیے رعایتی قرضوں کی فراہمی کے باعث روس میں بینکوں کے مالی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یورپی انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گھریلوں قرضوں اور دیوالیہ پن کے بڑھتے رجحان نے روسی معاشی نظام کو مزید کمزور بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کارپورٹ قرضے 10 فیصد مشکوک ہوچکے ہیں جبکہ بعض بڑے بینکوں میں قرضوں پر شرح سود 15 فیصد تک پہنچ چکی ہےجبکہ 2026ء میں 5 لاکھ روسیوں نے دیوالیہ پن کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی مالی معاونت، قرضوں کی ترتیب نو اور سرکاری ضمانت والے پروگرام بینکوں کی حقیقی مالی مشکلات کو وقتی طور پر سہارا دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر یورپی یونین روسی بینکوں پر مزید سخت پابندیاں لگاتی ہے تو صورتحال بڑے مالی بحران میں بدل جائے گی۔

اس معاملے میں روسی مرکزی بینک نے رپورٹ میں موجود خدشے کو مسترد کیا اور موقف اختیار کیا کہ بینکوں کا سرمایہ فعال ہے جبکہ مالیاتی شعبے کی کمزوریاں اس درجہ تشویشناک نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اگرچہ روس پر مزید پابندیوں کی تیاری کر رہی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ روسی معیشت دفاعی اخراجات، ریاستی کنٹرول اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کی بدولت بحران سے محفوظ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین13 منٹس ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی تبدیلی دیکھی گئی تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان18 منٹس ago

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کا ’’گرے ایریا‘‘ پر کام، کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تفتیشی ٹیم اب 200 میٹر کے اس "گرے ایریا” پر کام کر...

gold-rate gold-rate
پاکستان28 منٹس ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

israel israel
تازہ ترین35 منٹس ago

اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری منصوبے پر کام شروع کر دیا، امریکی میڈیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان42 منٹس ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان...

Auditor General of Pakistan maqbool gondal Auditor General of Pakistan maqbool gondal
پاکستان14 گھنٹے ago

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسلام آباد میں اے جی پی آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پبلک سیکٹر کے اداروں میں شفافیت، احتساب، مالیاتی نظم و ضبط اور گڈ گورننس کے...

shafay-hussain-visits-canola-council- shafay-hussain-visits-canola-council-
پاکستان15 گھنٹے ago

پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین کا ٹورنٹو میں کینولا کونسل آف کینیڈا کا دورہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) حکومتِ پنجاب کے و زیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے ایک کاروباری...

pakistan-syria-pm-shehbaz-sharif pakistan-syria-pm-shehbaz-sharif
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان اور شام میں براہ راست پروازوں کی بحالی سے زائرین کو بڑی سہولت ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور شام کے درمیان براہِ راست پروازوں کی...

us-military- us-military-
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ آپریشن، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی کا انکشاف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے راستے روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کے لیے خاموشی...

Imran-Khan Imran-Khan
پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج اڈیالہ جیل پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عمران خان کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جس...

Trending