Connect with us

پاکستان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی تاریخی کامیابی، نیلامی کے پہلے روز ہی 10ارب سے زائد کے کمرشل پلاٹس فروخت

FGEHA Grand Auction

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام نیلام عام میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10ارب سے زائد کے کمرشل پلاٹس پہلے ہی روز فروخت کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف جی ای ہاوسنگ اتھارٹی نے اسلام آباد کے اہم اور پُرکشش رہائشی و تجارتی علاقوں G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی دو روزہ نیلامی کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ نیلامی 15 اور 16 ستمبر 2026 کو اوراگرینڈی ایونٹ کمپلیکس، سروس روڈ ایسٹ،سیکٹر E-11/4، اسلام آباد میں صبح 10:00 بجے شروع ہوئی۔ نیلامی میں G-13 اور G-14 میں واقع مختلف کمرشل پلاٹس پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں G-14 Markaz، G-14/2، G-14/3، G-14/4 سمیت دیگر اہم کمرشل مقامات شامل ہیں۔ یہ پلاٹس کاروباری سرگرمیوں اور مستقبل میں منافع بخش سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

نیلامی میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار کمرشل پراپرٹیز کے حصول کے لیے نیلامی میں شرکت کر رہے ہیں۔

نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 15 کمرشل پلاٹس فروخت ہوئے، جبکہ ان پلاٹس سے مجموعی طور پر10 ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی۔ G-13 اور G-14 اسلام آباد کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اور انتہائی اہم مقامات ہیں، جہاں کمرشل سرگرمیوں کے فروغ اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال نے کہا کہ شفاف، میرٹ پر مبنی اور منظم نیلامی کا انعقاد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی نے مزید کہا کہ G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی یہ نیلامی سرمایہ کاروں کے لیے اسلام آباد کے اہم ترین علاقوں میں سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا گیا کہ نیلامی کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں سرمایہ کاروں کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے انویسٹر فیسلیٹیشن سیل قائم کیا گیا ہے، جس کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹاف کے سپرد کی گئی ہے۔اس سیل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ایک مرکزی اور براہِ راست رابطے کا مؤثر نظام فراہم کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو درپیش کسی بھی مسئلے، رہنمائی یا معاملے کے لیے انہیں مختلف شعبوں کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ براہِ راست ڈائریکٹر اسٹاف سے رابطہ کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر اسٹاف سرمایہ کاروں کے مسائل اور درخواستوں کو متعلقہ ونگ تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کریں گے اور تمام متعلقہ ونگز سے ضروری کارروائی مکمل کروا کر سرمایہ کاروں کو بروقت سہولت فراہم کریں گے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر مؤثر، شفاف، تیز رفتار اور سہل خدمات فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

اس موقع پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سرمایہ کاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بھرپور شرکت کریں اور اسلام آباد کے ان ممتاز مقامات پر کاروباری و تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

issuance of new arms licences issuance of new arms licences
پاکستان11 گھنٹے ago

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز...

rain rain
پاکستان11 گھنٹے ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Taxila-police-station Taxila-police-station
پاکستان11 گھنٹے ago

ٹیکسلا میں یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار، مقدمہ درج

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) ٹیکسلا کے علاقے گھڑی افغاناں میں ایک یتیم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا...

bawa-syed-ilyas-mehdi-shah bawa-syed-ilyas-mehdi-shah
پاکستان11 گھنٹے ago

اہم شخصیات کی ڈیرہ باوا سید الیاس مہدی شاہ آمد، عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم و ایم پی اے راجہ محمد حنیف، پارلیمانی سیکرٹری و ایم...

Federal Constitutional Court Federal Constitutional Court
پاکستان12 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27- 2026 کا آغاز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27-2026 کے آغاز کے موقع پر ایک پروقار...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران سے لاحق خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اب ایران سے لاحق خطرے کو...

FGEHA Grand Auction FGEHA Grand Auction
پاکستان12 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی تاریخی کامیابی، نیلامی کے پہلے روز ہی 10ارب سے زائد کے کمرشل پلاٹس فروخت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام نیلام عام میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے...

Captain Muhammad Sohail Chaudhry Captain Muhammad Sohail Chaudhry
پاکستان12 گھنٹے ago

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ...

amjad aliamjad ali amjad aliamjad ali
اوورسیز پاکستانیز19 گھنٹے ago

لوٹن کونسل کے نئے لیڈر کا انتخاب، امجد علی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما کونسلر امجد علی کو 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے...

Trending