Connect with us

پاکستان

ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے، مریم نواز کا نام لیے بغیر مخالفین پر وار

maryam-nawaz

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نام لیے بغیر مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے،کاش یہ جماعتیں ن لیگ کی طرح کام کررہی ہوتیں توآج ملک ترقی کررہاہوتا۔

لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ساری توجہ مسلم لیگ (ن) پر ہے حالانکہ انہیں عوامی خدمت، ڈلیوری اور پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن)  کا مزاج خدمت اور ترقی ہے، جو حکومت عوام کا حق دہلیز تک نہ پہنچا سکے وہ ناکام ہے۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں پاکستان کے پہلے ہارٹ ٹراسپلانٹ سینٹرکے افتتاح اور صوبے میں ہوم ڈائیلاسز منصوبے پر کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی آج فعال ہوچکا ہے، پاکستان بھر سے مریض علاج کے لیے یہاں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بااختیار لوگوں کو اللہ نے عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے لیے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کا صرف مفت علاج ہی نہیں ہو رہا بلکہ مفت دوائیاں بھی دے رہے ہیں، مجھے پتا ہے سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیےجارہے ہیں، اسپتالوں کےنظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان22 منٹس ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان3 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان3 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Federal Minister Rana Tanveer Hussain Federal Minister Rana Tanveer Hussain
پاکستان4 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانا آخری حل ہے جو آئین نے دیا ہوا ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ صوبائی...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان9 گھنٹے ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی...

Khyber-Pakhtunkhwa,-Police Khyber-Pakhtunkhwa,-Police
پاکستان9 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے...

Trending