پاکستان
کوئٹہ، ہنہ اوڑک میں مسلح افراد و مقامی افراد میں فائرنگ، 3 جاں بحق، 8 زخمی
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 مقامی افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
معاون برائے میڈیا امور وزیرِ داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کے مطابق مسلح افراد زرغون غر کے علاقے سے آئے تھے اور انہوں نے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں حملہ کیا، اس دوران مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، اب علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
فائرنگ اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث تفریح کے لیے آنے والے متعدد افراد ہنہ اوڑک اور اطراف میں پھنس گئے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک کے رہائشیوں کا احتجاجی دھرنا 16 گھنٹے سے جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہنہ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے۔
مظاہرین نے ایئر پورٹ روڈ کو مقامی پارک کے قریب دھرنا دے کر بلاک کیا ہوا ہے۔
روڈ کی بندش سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس سے طلباء، ملازمین اور ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

